غزہ پٹی: 3 غاصب صیہونی فوجی ہلاک، 2 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i444737-غزہ_پٹی_3_غاصب_صیہونی_فوجی_ہلاک_2_زخمی
صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں
(last modified 2025-06-03T07:25:34+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ پٹی: 3 غاصب صیہونی فوجی ہلاک، 2 زخمی

صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں 3 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں

سحر نیوز/ عالم اسلام: رپورٹ کے مطابق، گفعاتی بریگیڈ کے 3 فوجی غزہ کے شمالی علاقے میں ہلاک ہوگئے اور 2 زخمی ہوئے یدیعوت آحارنوت اخبار کے مطابق، یہ فوجی ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیر فائنانس بزالل اسموتریچ نے اس خبر کے بعد کہا کہ بہت ہی دردناک صبح کا آغاز کیا ہے

قابل ذکر ہے کہ پیر کی شام کو بھی صیہونی ذرائع ابلاغ نے غزہ کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں 3 غاصب فوجیوں کی ہلاکت اور 11 کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔ بعض دیگر ذرائع نے مزید 5 صیہونیوں فوجیوں کے ہلاکت کی بھی خبر دی ہے۔ حماس کے جوانوں نے اس وقت ان فوجیوں کو نشانہ بنایا جب صیہونی فوجی ایک بکتربند گاڑی میں کارروائی میں مصروف تھے۔