Jun ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • غزہ کے عوام کو سنگین قحط و بھوک مری کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ سے وابستہ عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں غزہ میں بڑے پیمانے پر امداد پہنچنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ پٹی میں بھوک مری پر سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انیس مئی سے اب تک ہم نہایت محدود پیمانے پر ہی انساندوستانہ امداد غزہ پٹی میں بھیج سکے ہيں اس بین الاقوامی ادارے نے کہا کہ غزہ پٹی میں جب سے انساندوستانہ امداد کا سلسلہ شروع ہوا ہے اس وقت سے اب تک صرف سات سو امدادی ٹرک غزہ پٹی میں داخل ہو سکے ہيں۔
عالمی ادارہ خوراک نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ قحط کو پیچھے چھوڑنے کے لئے ہم غزہ کے باشندوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کی منظم حمایت کر رہے ہيں اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں انساندوستانہ امداد پہنچانے کے لئے کاروانوں کے راستوں کو محفوظ بنانے، لائسنس جاری کرنے کے عمل کو تیز کرنے اور گذرگاہوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔ 

ٹیگس