Jul ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • غزہ، کھانے کی لائن میں کھڑے بھوکے پیاسے بچوں اور خواتین پر دہشت گرد صیہونی فوجیوں کی اندھا دھند گولی باری

آج صبح سے غزہ پٹی پر صیہونی فضائی حملوں اور توپ خانے کے حملوں کی ایک نئی لہر دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 24 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں ظلم کی ساری انتہا ختم ہوتی جا رہی ہے۔ جمعرات کی صبح دہشت گرد صیہونی فوجیوں نے کھانے کی لائن میں کھڑے بچوں اور خواتین پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔ غزہ کے میڈیکل ذرائع کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔

ایک انتہائی تباہ کن حملے میں صیہونی جنگی طیاروں نے دیر البلاح شہر کے الطیارہ اسکوائر کے علاقے میں بچوں کے لیے غذائی سپلیمنٹس لینے کے انتظار میں کھڑے لوگوں کی قطار کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے۔

 فلسطین انفارمیشن سینٹر کے مطابق خانیونس میں المواصی کے علاقے اور چاہ 19 کے آس پاس بے گھر ہونے والے افراد کے خیموں کو بھی فضائی حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت کم از کم 10 افراد شہید ہوگئے۔

ٹیگس