غزہ پر صیہونی جارحیت جاری، دسیوں نہتے فلسطینی خاک و خون میں غلطاں
صیہونی حکومت نے غزہ میں ایک اسکول پر بمباری کی ہے جس میں فلسطینی پناہ گزیں رہائش پذیر تھے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: میڈيا ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے فلسطینیوں کے حق میں تازہ ترین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے مرکزی غزہ پٹی میں واقع البریج کیمپ کے ایک اسکول پر بمباری کردی ان جرائم کے نتیجے میں اب تک چار فلسطینی شہری شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ صیہونی حکومت نے ابو حلو اسکول پر آٹھ جولائي کو بھی بمباری کی تھی اس بمباری میں اسکول کے حاطے میں نصب خیمے جل کر راکھ ہو گئے تھے جبکہ کئي عام فلسطینی شہری شہید و زخمی ہوگئے تھے اسی طرح مرکزي غزہ پٹی کی ایک کالونی پر صیہونی فوج کی بمباری میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے ہيں۔ شمالی شہر غزہ بھی صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کا نشانہ بنا ہے جس کے نتیجے میں دھوئيں کے بھاری بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔ اسرائیلی فوج کی توپوں نے بھی شمالی غزہ کے جبالیا النزلہ علاقے پر گولہ باری کی ہے۔