Jul ۲۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۴۵ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات، غداری، حزب اللہ

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو غزہ کے مظلوموں سے خیانت قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک سے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے عرب اور اسلامی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو فوری طور پر منقطع اور اس کے سفارت خانوں کو بند کریں۔

المنار کے مطابق شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ امریکی-صہیونی اتحاد کی جانب سے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر جارحیت، قتل عام، بھوک اور نسل کشی کی شدت نے تمام انسانی و اخلاقی اقدار کو پامال کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ پر مظالم کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی شرمناک اور مجرمانہ ہے جو بین الاقوامی قوانین کو مزید کمزور کرنے کا باعث بن رہی ہے۔ صرف پچیس ممالک کی طرف سے جنگ بندی کا مطالبہ کافی نہیں۔








 

 

ٹیگس