Jul ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۷ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی غزہ کے عوام کی نسل کشی میں مشارکت کے مترادف؛ انصاراللہ یمن

انصاراللہ یمن نے ایک بیان جاری کرکے عرب ملکوں اور بین الاقوامی برادری سے غزہ کے تعلق سے فوری اقدام کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی جرائم پر خاموشی غزہ کے مظلوم عوام کی نسل کشی میں مشارکت ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: انصار اللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام، اسرائیلی دشمن کے محاصرے میں، دنیا کی آنکھوں  کے سامنے جان  دے رہے ہیں اور عوام پر منظم فاقہ کشی مسلط کرکے 21 مہینے سے زائد عرصے سے  ان کی نسل کشی کی  جا رہی ہے جس نے ثابت کردیا ہے کہ درندگی، ظلم اور جارحیت امریکا اور اس کی پٹھو صیہونی حکومت کی خصوصیات میں شامل ہے۔ انصاراللہ یمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائيل کے  وحشیانہ جرائم  پر خاموشی غزہ میں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی میں مشارکت ہے۔  

ٹیگس