یمنی میزائیل سے مقبوضہ فلسطین میں مچی بھگدڑ
یمنی فوج نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹھکانوں پر میزائل سے حملہ کیا ہے- صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ ایک میزائل یمن سے مقبوضہ سرزمین پر فائر کیا گيا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: یمن سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک بار پھر اسرائیلی ٹھکانے پرمیزائل سے حملہ کیا ہےصیہونی حکومت کے خبری ذرائع نے بھی اعتراف کیا ہے ایک میزائل یمن سے داغا گیا تاہم اسے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے باہر ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس دعوے کے باوجود کہ اس نے میزائل کو روکا ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کسی فضائی حملے کے وارننگ سائرن نہیں بجے۔اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ یمنی میزائل حملے کے خدشات کے باعث بین گورین ہوائی اڈے پر پروازیں عارضی طور پر روک دی گئیں۔
یمنی حکام اور ذرائع ابلاغ نے ابھی تک اس میزائل حملے کے ناکام ہونے کے صیہونی میڈیا اور فوج کے دعوے کے بارے میں کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔