غزہ میں 1200 سن رسیدہ افراد بھوک سے لقمہ اجل؛ یورو مڈ ہیومن وائٹس واچ
Jul ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ غزہ میں ایک ہزار دوسو سن رسیدہ افراد بھوک سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
سحرنیوز/عالم اسلام: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یورو مڈ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق، صیہونی حکومت غزہ میں، امداد رسانی کے سارے راستے بند کرکے بھوک اور فاقہ کشی سے اسلحے کا کام لے رہی ہے۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم نے بتایا ہے کہ غزہ میں ہزاروں سن رسیدہ مرد و خواتین فاقہ کشی میں مبتلا ہیں اور بڑی تعداد میں معصوم بچوں کے ساتھ ہی ان کی جان بھی خطرے میں ہے جبکہ بھوک سے ایک ہزار دوسو سن رسیدہ افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔