Aug ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس میں غزہ پٹی کے بارے میں منعقدہ صیہونی کابینہ کے اجلاس کے باہر شدید مظاہرے ہوئے ہيں

سحرنیوز/عالم اسلام: غزہ میں لاپتہ اور قید ہونے والے صیہونیوں کے اعزہ نے  نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کی سیکورٹی کابینہ کے سامنے احتجاج کیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اس احتجاجی مظاہرے میں شریک اسرائیلی قیدیوں کے گھر والوں نے اس عمارت کے انٹری گيٹ کے سامنے خود کو زنجیروں میں جکڑ رکھا تھا اور اسرائیلی کابینہ سے مطالبہ کر رہے تھے کہ جنگ بند کرنے اور قیدیوں کی رہائی کے لئے سنجیدہ اقدام کریں۔

ایک اسرائیلی قیدی کی ماں متان انگستر نے اس موقع پر کہا کہ گذشتہ ڈیڑھ سال سے ہم سے وعدہ کیا جا رہا ہے لیکن کچھ نتیجہ نہيں نکلا اور اس وقت حماس کے ساتھ ایک جامع سمجھوتے کی ضرورت ہے تاکہ تمام قیدی واپس آسکیں۔ 

ایک صیہونی قیدی کی بیوی عمری میرون نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی کابینہ کے اراکین ہماری درخواست نہيں سن رہے ہيں لیکن ہم یہاں ایک واضح پروگرام کے لئے آئے ہيں ہمیں صرف کھوکھلے وعدے نہيں چاہئے۔ 

 

ٹیگس