صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل پر جنگ مخالف اسرائیلی نوجوانوں کا حملہ
Aug ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل پر جنگ کے مخالف اسرائیلی نوجوانوں نے حملہ کردیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونیوں کے ایک گروہ نے ٹی وی چینل تیرہ کے اسٹوڈیو پر حملہ کرکے غزہ کی جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس رپورٹ کے مطابق جنگ غزہ کے مخالف صیہونی نوجوانوں نے ٹی وی چینل تیرہ پر اس وقت حملہ کیا جب پروگرام بگ برادر نشر ہو رہا تھا۔ رپورٹ کے مطابق یہ صیہونی نوجوان ایسے مخصوص لباس پہنے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ غزہ سے فوری طور پر انخلا کرو۔