Aug ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو حقیقی معاہدہ نہیں چاہتا؛ حماس کے سینیئر رکن

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کو امن معاہدے میں اصل رکاوٹ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: تحریک حماس کے سینئر رکن محمود مرداوی نے ایک بیان میں یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ نیتن یاہو کا ثالثی کی تمام کوششوں کی ناکامی پر اصرار یہ ثابت کرتا ہے کہ وہ یقینی طور پر کسی بھی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کو بے گناہوں کے خون اور قیدیوں کے خون پر ترجیح دیتے ہیں۔ محمود مرداوی نے کہا کہ نیتن یاہو نے ثالثوں کی تجاویز کا جواب دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی ہے اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوئی سنجیدہ قدم اٹھانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔  انہوں نےمزید کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی نہیں چاہتے اور خطے کے مستقبل پر جنگ اور نسل کشی کے جاری رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

ٹیگس