مراکش و یمن سمیت کئي ملکوں میں فلسطین کے لئے مظاہرہ
مراکش، یمن اور موریطانیہ میں لاکھوں افراد نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں مظاہرے کر کے ان کے خلاف ناجائز صیہونی حکومت کی بربریت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
سحرنیوز/عالم اسلام: مراکش کی گلیوں میں غزہ کے ساتھ یکجہتی کے مظاہرے مسلسل نوے ہفتوں سے جاری ہیں اور اس بار یہ مظاہرے "تہماری خاموشی ہمیں مار رہی ہے" کے نعرے کے ساتھ ہوئے۔
مراکش کے کئی شہروں میں فلسطین کے حامی سڑکوں پر نکلے جنہوں نے ایسے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "غزہ میں نسل کشی بند کرو" اور "فلسطین ایک امانت ہے، صیہونی حکومت سے تعلقات خیانت ہے۔
اُدھر یمن میں، لاکھوں ہزار افراد نے صنعا اور ملک کے کئی دوسرے صوبوں میں مظاہرے کیے، جن میں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینی عوام کی نسل کشی اور اہل غزہ کو بھوک سے قتل کرنے مذمت کی گئی۔
صنعا، صعدہ اور ضالع سمیت یمن کے متعدد صوبوں میں غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی حکومت کی قحط کی پالیسی کی مذمت میں وسیع مظاہرے ہوئے۔
موریطانیہ میں بھی سیکڑوں افراد نے ملک کے دارالحکومت نواکشوت میں مظاہرہ کیا اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے عوام کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔