Aug ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے 455 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا

صہیونی فوج کے مطابق غزہ کی جنگ میں اب تک آٹھ سو نننانوے فوجی ہلاک جبکہ چھے ہزار دو سو زخمی ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک آٹھ سو نننانوے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان میں سے چار سو پچپن فوجی اہلکار زمینی کارروائیوں کے دوران مارے گئے۔

بیان کے مطابق اب تک مجموعی طور پر چھے ہزار دو سو دس فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جن میں نو سو پچیس شدید زخمی ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق غزہ میں زمینی لڑائی کے دوران دو ہزار آٹھ سو اسّی فوجی زخمی ہوئے جن میں سے پانچ سو باون کی حالت نازک ہے۔اسرائیلی فوج نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اٹہتّر اہلکار فرینڈلی فائرنگ یا مختلف حادثات میں ہلاک جبکہ ایک ہزار نو سو اٹھانوے فوجی اسی نوعیت کے واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس