یمن پر صیہونی حکومت کی جارحیت؛ متعدد شہید اور زخمی
Aug ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۴ Asia/Tehran
یمن کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے اتوار کے حملے میں کم سے کم 2 یمنی شہری شہید اور 35 دیگر زخمی ہوگئے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صیہونی حکومت کے اتوار کے وحشیانہ حملے میں کم از کم 2 یمنی شہری شہید ہوئے جبکہ 35 افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ یمنی ذرائع نے صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ یمن کی فوجی طاقت میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے اور غلط معلومات پھیلانے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہوسکتی۔
مذکورہ یمنی ذریعے نے بتایا کہ صیہونی حکومت کا بحری محاصرہ کامیاب رہا ہے اور محاصرے کا دائرہ دوسرے میدانوں من جملہ اقتصادی، فوجی اور سماجی شعبوں نیز دشمن کے بنیادی تنصیبات تک بڑھایا جائے گا۔