یمن، شہداء کی تشییع جنازہ +ویڈيو
گذشتہ جمعرات کو یمن پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں یمن کے وزیراعظم احمد الرھوی اور ان کے ساتھیوں کی تشییع جنازہ آج صبح صنعا میں انجام پائی۔
سحرنیوز/عالم اسلام: شہدائے استقامت کی نماز جنازہ صنعا کی الشعب مسجد میں ادا کی گئی یمن کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد مفتاح نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور کہا کہ میں تاکید کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ ہم عزت و شرف کے مقام پر ہیں اور غزہ کی حمایت سے ہرگز دستبردار نہيں ہوں گے۔
انھوں نے کہا کہ یمن آج اپنے عوام کو حقیقت کی حمایت کی جانب بڑھا رہا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے لیکن اس سلسلے میں کوتاہی محسوس کرتے ہیں۔
محمد مفتاح نے کہا کہ ہم ایک بڑی اور موثر جنگ میں داخل ہوگئے ہيں اور ہم نے امریکیوں کا مقابلہ کیا اور یہ جنگ صرف عسکری نہيں ہے۔
تحریک انصاراللہ نے پیر کو اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو صنعا پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے میں یمن کے وزیراعظم ، وزیرخارجہ، وزیر انٹیلیجنس ، وزیرانصاف اور وزيراقتصاد شہید ہوگئے ہیں ۔