Oct ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • جنوبی لبنان پر صیہونی فوج کا ڈرون حملہ ، دو لبنانی شہید

جنوبی لبنان کے النبطیہ علاقے میں ایک کار پر صیہونی فوج کےڈرون حملے میں دو لبنانی شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  لبنان کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ڈرونز نے پیر کی شب النبطیہ کے علاقے میں واقع زبدین جانے والی سڑک پر ایک کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور چار زخمی ہو گئے۔
یہ حملہ جنوبی اور مشرقی لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں کی اس نئی لہر کا حصہ ہے جس میں حالیہ دنوں میں شدت آئی ہے۔
یہ حملہ ایسے میں ہوا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے اس سے قبل جنوبی لبنان میں النبطیہ کے مضافات میں واقع " علی الطاہر " کی بلندیوں پر شدید بمباری کی تھی۔

خبر رساں ذرائع نے ان علاقوں میں زبردست دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی تھی۔
اسی طرح لبنانی نیٹ ورک ایل بی سی آئی نے ملک کے مشرقی علاقوں پر بھی صیہونی فضائی حملوں کی خبر دی تھی-

 

ٹیگس