Nov ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں مزید اکیاون لاشیں ملبوں سے نکالی گئيں

غزہ میں امدادی ٹیموں نے مزید اکیاون لاشیں ملبوں سے باہر نکالی ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: المیادین چینل کی رپورٹ کےمطابق غزہ میں امدادی ٹیموں نے اعلان کیا ہےکہ انہوں نے ان شہداء کی لاشیں مغربی شہر غزہ میں واقع شیخ رضوان اسپتال کے احاطے سے نکالی ہیں-
جارح صیہونی فوجیوں نے اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کئے ہیں اور غرب اردن میں بھی فلسطینیوں پر سنگین حملے کئے ہیں-
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے فلسطینی شہداء کی لاشوں کے ساتھ اسرائیل کی بربریت اور ان کے بھیانک جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹیوں کی تشکیل پر زور دیا ہے-
غزہ میں وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل "منیر البرش" نے اخبار "فلسطین" کو بتایا کہ "ان شہداء میں سے ہر ایک لاش کو ایک بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کی ضرورت ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں، جن پر بلڈوزر چلا گیا ہے، اور سر یا سینے میں قریب سے گولی ماری گئی ہے-

 

ٹیگس