ابو شباب کے انجام سے عبرت لیں صیہونی ایجنٹ ، فلسطینی تنظیموں کا انتباہ
فلسطینی استقامت نے صیہونی حکومت کے کرائے کے ایجنٹوں کے سرغنہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صیہونی دشمن کے ایجنٹوں کو سخت انتباہ دیا ہے
سحرنیوز/عالم اسلام: شہاب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی کمان میں کرائے کے فوجیوں کے رہنما یاسر ابو شباب کا قتل ہر اس شخص کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو صیہونی حکومت کی سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ قابض حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقے میں ابو شباب کی ہلاکت حکومت کی مکمل نااہلی اور کرائے کے فوجیوں کی جانوں کے تحفظ میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔
مزاحمتی کمیٹیوں نے بیان میں کہا کہ مزاحمت ، فلسطینی قوم اور سماجی ڈھانچے کی حفاظتی ڈھال کے طور پر جاری رہے گی اور کسی فریق کو قومی یکجہتی میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
آخر میں فلسطینی استقامتی کمیٹیوں نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بہت جلد قوم کی آغوش میں واپس آجائیں اور اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے اپنا راستہ درست کریں۔