غزہ میں 300 دن میں 300 بچوں کی شہادت: یونیسیف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i454962-غزہ_میں_300_دن_میں_300_بچوں_کی_شہادت_یونیسیف
بچوں کے امور سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 300 دن میں کم از کم 300 بچے شہید ہو چکے ہیں۔
(last modified 2026-08-09T13:09:32+00:00 )
Aug ۰۹, ۲۰۲۶ ۱۶:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں 300 دن میں 300 بچوں کی شہادت: یونیسیف

بچوں کے امور سے متعلق اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف نے بتایا ہے کہ غزہ میں گزشتہ 300 دن میں کم از کم 300 بچے شہید ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے بتایا کہ غزہ میں گزشتہ 300 دن میں اوسطاً روزانہ ایک بچہ شہید ہوا ہے کیونکہ علاقے میں شہریوں کو شدید فوجی حملوں کا سامنا ہے جن میں گولہ باری، گولیاں اور بحری فائرنگ بھی شامل ہے۔

یونیسیف نے کہا کہ اسی عرصے میں مزید سینکڑوں بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی بچے اسرائیلی فوج کے علاوہ انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے تشدد کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔

انتہا پسند صیہونی آبادکاروں نے الخلیل کے علاقے مسافر یطہ میں الطوبا کی فلسطینی بستی میں راتوں رات گھروں کو آگ لگا دی جس سے 14 بچوں سمیت تین خاندان بے گھر ہو گئے۔ انہوں نے رشتہ داروں یا پڑوسیوں کے پاس جا کر پناہ لی۔

دریں اثنا اقوامِ متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور (اوچا) نے کہا ہے کہ غزہ میں بچے مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں جن میں پُرہجوم پناہ گاہیں، صاف پانی کی قلت اور طبی وسائل تک عدم رسائی شامل ہے۔ اوچا نے خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں انتہا پسند صیہونی آبادکاروں کے حملے اور اسرائیلی فوجی کارروائیاں فلسطینیوں کے گھروں اور معاشی حالات کو متأثر کر رہی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel