نیتن یاہو انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں: ترک وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i455930-نیتن_یاہو_انسانیت_کے_دشمن_بن_چکے_ہیں_ترک_وزیر_خارجہ
ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اور وہ انسانیت، عالمی برادری اور عالمی سلامتی کے دشمن بن گئے ہیں۔
(last modified 2026-08-31T13:55:55+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں: ترک وزیر خارجہ

ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے اور وہ انسانیت، عالمی برادری اور عالمی سلامتی کے دشمن بن گئے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق، ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے آج استنبول میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ نیتن یاہو کو روکنا چاہیے، وہ نہ صرف خطے بلکہ تمام دنیا کے لوگوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ نیتن یاہو نسل کشی کر کے انسانیت، عالمی برادری اور عالمی سلامتی کے مشترکہ دشمن بن گئے، ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے۔

ترکیہ آج استنبول میں سہ فریقی معاہدے کی نام نہاد "اسٹریٹیجک سیاسی اور دفاعی کمیٹی" کے پہلے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں تینوں ممالک کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف اور وزرائے خارجہ و دفاع شامل ہیں۔

ہاکان فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی معاہدہ کسی مخصوص ملک کے خلاف نہیں ہے اور اس کے دروازے تمام برادر ممالک کے لیے کھلے ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel