بنگلہ دیش: عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت
Sep ۱۵, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی پارٹی عوامی لیگ کے 7 رہنماؤں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: ڈھاکہ سے میڈیا رپورٹوں کے مطابق 15 ستمبر 2026 کو بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عوامی لیگ کے 7 سینیئر رہنماؤں کو 2024 کی طلبہ تحریک کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت سنائی۔
عدالت کی طرف سے عوامی لیگ کے راہنماﺅں کی غیرموجودگی میں سزا سنائی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے عبیدالقادر، اے ایف ایم بہاءالدین نسیم، محمد علی عرفات، شیخ فضل شمس پراش، مینول حسین خان نکھل، صدام حسین اور شیخ ولی عاصف عنان کو سزائے موت سنائی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
ٹیگس