یمنی عہدیدار: سید حسن نصراللہ نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i456978-یمنی_عہدیدار_سید_حسن_نصراللہ_نے_بڑی_بڑی_کامیابیاں_حاصل_کیں
یمن کے قائم مقام وزیر اعظم نے لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کی برسی پر زور دیا  ہے کہ انہوں نے بڑی فتوحات حاصل کیں اور ان کی شہادت دشمن کے لیے کوئی کامیابی نہیں ہے۔
(last modified 2026-09-27T18:23:22+00:00 )
Sep ۲۷, ۲۰۲۶ ۲۱:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی عہدیدار: سید حسن نصراللہ نے بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں

یمن کے قائم مقام وزیر اعظم نے لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل کی شہادت کی برسی پر زور دیا  ہے کہ انہوں نے بڑی فتوحات حاصل کیں اور ان کی شہادت دشمن کے لیے کوئی کامیابی نہیں ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: صنعا میں یمنی حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم محمد مفتاح نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کی برسی پر کہا: ہم بنی نوع انسان کے عظیم ترین رہنماؤں میں سے ایک کی شہادت کی برسی منا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: سید حسن نصراللہ کا قتل،  40 سال کی منصوبہ بندی، سازش اور نگرانی کے بعد، دشمن کے لیے فتح نہیں ہے دشمن سمجھتے تھے کہ سید حسن نصراللہ کو قتل کر کے ان کے منصوبے کو بھی ختم کر دیں گے لیکن وہ ناکام ہو گئے اور اب وہ یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سب کچھ ان کے کنٹرول میں ہے، لیکن ہم عالمی صہیونی نظام سے کہتے ہیں کہ سید حسن نصراللہ نے کئی بار اور کئی معرکوں میں تمہیں شکست دی اور آخری بار انہوں نے تمہیں اپنی شہادت کے دن شکست دی۔

مفتاح نے زور دیا: سید حسن نصراللہ نے بڑی فتوحات حاصل کیں اور اپنے اس اعلان کے ساتھ کہ  ہم شکست نہیں کھاتے جب ہم فتح حاصل کرتے ہيں تو غازی ہوتے  ہیں اور جب ہمیں شہادت ملتی ہے تو بھی ہم فاتح ہوتے "ایک اصول کا تعین کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا:  شہید اسلام و انسانیت نے اپنی شہادت اور موقف کے ذریعے نسلوں کے لیے ایک مستند صوتی اور بصری مکتب چھوڑا اور سید  حسن نصراللہ کا یہ مکتب  افسانوی اور غیر معمولی ہے یعنی جان نثاری، بہادری، آگاہی اور شناخت کا مکتب جو امام حسین (ع) کے مکتب کی طرح آنے والی نسلوں تک منتقل کیا جائے گا۔

اس یمنی عہدیدار زور دیا: ہم شہید سید حسن نصراللہ سے عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے عہد پر قائم ہیں اور مسجد الاقصی کی آزادی اور اس میں نماز قائم کرنے تک  ہم اس راہ پر ڈٹے رہیں گے ۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel