فرانس میں دہشت گردانہ حملوں پر تحریک انصار اللہ کا ردعمل
یمن کی عوامی انقلابی تحری انصار اللہ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے
یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی " سبا" کی رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل نے ایک بیان جاری کر کے پیرس میں دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی اور فرانس کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی - تحریک انصار اللہ نے دہشت گردوں کے کسی بھی ملک و دین کا پابند نہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک کو دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی -
عوامی انقلابی تحریک انصار اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یہ ملک دہشت گردی کی بھینٹ چڑھا ہے اعلان کیا کہ یمن بہت پہلے سے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس جنگ کا مطالبہ کرتا رہا ہے-
جمعہ کی رات آٹھ دہشت گردوں نے پیرس کے سات علاقوں میں ایک ساتھ حملہ کر کے تقریبا ایک سو تیس افراد کو قتل کردیا- داعش دہشت گرد گروہ نے ایک بیان میں پیرس حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے-