روس ، حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتا
Nov ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
-
روس ، حزب اللہ اور حماس کو دہشت گرد تنظیم نہیں مانتا
روس نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس دہشت گرد تنظیم نہیں ہیں
روس کے نائب وزیر خارجہ میخا ئیل بوگدانوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ حزب اللہ اور تحریک حماس ہرگز دہشت گرد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، لبنان کی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جیسے عوام میں زبردست مقبولیت حاصل ہے اور ہمارے ان کے ساتھ رابطے بھی ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کے بر خلاف ماسکو تحریک حماس کو بھی دہشت گرد گروہ نہیں بلکہ فلسطینی عوام کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔
میخائیل بوگدانوف نے واضح کیا کہ روس، مصر کے تعاون سے ویسا ہی کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرنے کے لیے تیار ہے جیسا کہ عراق میں قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کرنے کی غرض سے ایک اجلاس جلد ہی اردن کے دارالحکومت امان میں ہوگا۔