Nov ۱۷, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۶ Asia/Tehran
  • نوری مالکی نے دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی مدد و حمایت کو سراہا
    نوری مالکی نے دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی مدد و حمایت کو سراہا

عراق کے سابق وزیر اعظم نوری مالکی نے دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی مدد و حمایت کو سراہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے سابق وزیر اعظم اور حکومت قانون اتحاد کے سربراہ نوری مالکی نے منگل کے روز بغداد میں ایران کے سفیر حسن دانائی فر کے ساتھ ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے دہشت گردی کے مقابلے میں عراقی حکومت و عوام کی مدد و حمایت کو سراہا اور کہا کہ ایران نے ہمیشہ عراق کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے لبنان اور فرانس میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلے کے لئے بین الاقوامی تعاون میں پہلے سے زیادہ وسعت آنی چاہئے۔ اس ملاقات میں حسن دانائی فر نے عراق کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کی تقویت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران داعش کے تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں عراق کی مدد و حمایت بدستور جاری رکھے گا۔

ٹیگس