عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کی حکومت اور پارلیمنٹ سے روس کے ساتھ تعاون کی درخواست
-
عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کی حکومت اور پارلیمنٹ سے روس کے ساتھ تعاون کی درخواست
عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن نے عراقی حکومت اور پارلیمنٹ سے داعش گروہ سے مقابلے کے لئے روس کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن نے جمعرات کے روز عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور وزیر اعظم کو پیش کرنے کے لئے ایک مسودہ تیار کیا ہے جس میں عراق میں داعش گروہ سے مقابلے کے لئے روس کے ساتھ حکومت کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے سیکورٹی اور دفاعی کمیشن کے رکن علی المتیوتی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس کمیشن کے اراکین نے حالیہ دورہ ماسکو کے موقع پر روسی حکام سے عراق کے شمال اور مغرب میں داعش کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے ہوائی حملوں کی درخواست کی تھی۔
علی المتیوتی نے کہا کہ روس نے اس درخواست کو قبول کرلیا تھا اس شرط کے ساتھ کہ عراقی وزیر اعظم باضابطہ طور پر ماسکو سے داعش کے ٹھکانوں پر حملے کی درخواست کریں۔