Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ترکی عالمی خطرہ بن سکتا ہے
    ترکی عالمی خطرہ بن سکتا ہے

فرانس کے ایک سابق جنرل نے ترکی کے عالمی خطرہ بننے کی بابت خبردار کیا ہے۔

ونسان دی پورت نے جمعے کے دن اسپوٹنیک نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان، تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور کردوں کے ساتھ جنگ کے تعلق سے دوہری پالیسیاں اپنا کرایک عالمی خطرے میں تبدیل ہوگئے ہیں۔

فرانس کے اس سابق جنرل نے روس، شام اورعراق کے بارے میں اردوغان کی پالیسیوں کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کو چاہیے کہ اپنے حقیقی دشمن کی شناخت کرنے میں باریک بینی سے کام لے۔

ادھر روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شمالی عراق میں ترک فوج کے یونٹوں کی تعنیاتی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انقرہ کو فوجی مہم جوئی سے پرہیز کرنے کو کہا ہے۔

ترکی نے گذشتہ جمعے کو اپنے ایک ہزار دو سو فوجی شمالی عراق کے شہر موصل کے قریب بعشقیہ علاقے میں تعینات کردیئے تھے جس پر بغداد حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔

ٹیگس