Mar ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • بلومبرگ،  ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ
    بلومبرگ، ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ

چین ایران سے یومیہ 10 لاکھ بیرل خام تیل اور ایندھن  خرید رہا ہے۔

 امریکی خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کے مطابق حالیہ چند ہفتوں کے دوران چین کو ایرانی تیل کی ترسیل میں غیر معمولی حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چین دنیا بھر میں تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

تہران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود چین ایران سے یومیہ 10 لاکھ بیرل خام تیل اور ایندھن  خرید رہا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق چین کو بھیجا جانے والا ایرانی تیل براہ راست خلیج فارس کے راستے منتقل ہوتا ہے یا پھر اس کا ذریعہ تبدیل کر دیا جاتا ہے گویا کہ وہ مشرق وسطیٰ یا ملائیشیا سے آ رہا ہے۔

ایران کا زیادہ تر تیل نجی تجارتی کمپنیوں کی جانب سے خریدا جاتا ہے، کیوں کہ ریاست کی ملکیت آئل ریفائنریز امریکی پابندیوں کے سبب خود کو ایران کے ساتھ لین دین سے دور رکھتی ہیں۔

 تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب خام تیل (برنٹ) کی فی بیرل قیمت 70 ڈالر کے قریب پہنچ رہی ہے، ایرانی تیل کی برآمدات میں مسلسل اضافہ عالمی منڈی کا توازن برقرار رکھنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

ایران جیسی جگہوں سے تیل کی ترسیل میں اضافے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ عالمی منڈی کمزور پڑے گی اور آیندہ جون یا جولائی تک ترجیحی تیل مثلا مغربی افریقہ، ناروے اور برازیل کے خام تیل کی فروخت مشکل ہو جائے گی۔

ٹیگس