Mar ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی، ایک مثبت اقدام: چین

چین نے بھی سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان مائو ننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ مغربی ایشیائی ممالک کے درمیان تعاون میں فروغ لانے کی تمام کوششوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے  مغربی ایشیا میں علاقائی استحکام اور خودمختاری جیسے اسٹریٹیجک معاملات کی تقویت کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
چین کا یہ بیان ریاض اور دمشق کے مابین سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد جاری ہوا ہے۔ 
گذشتہ مہینے چین کی ثالثی اور عراق اور عمان کی سہولت کاری اور مذاکرات کے کئی دور کے بعد، ایران اور سعودی عرب نے سات سال بعد تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔   

ٹیگس