May ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • تاجیکستان کے صدر نے رہبر انقلاب کو تعزیت پیش کی

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین رئیسی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

تاجیکستان کے صدر امام علی رحمان نے لکھا ہے کہ: جناب سید علی خامنہ ای صاحب، اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر معظم، عالیجناب؛ صدر اسلامی جمہوریہ ایران سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ وفد کے جاں سوز انتقال نے ہمیں اور تاجیکستان کے عوام کو بہت غمزدہ کردیا۔

 

سید ابراہیم رئیسی ایک برجستہ عہدے دار تھے جنہوں نے ایران اور تاجیکستان کے کثیر الجہت اور دوستانہ تعلقات کے فروغ اور موثر تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہم ان کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں اور ایران اور تاجیکستان کے علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات میں انتہائی اہم قرار دیتے ہیں۔ آپ، دوست و برادر ایرانی عوام اور مرحوم کے اہل خانہ کو اس اس بڑے نقصان پر دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں۔

 

اللہ تعالی سے شہیدوں کے لئے رحمت و مغفرت اور اپنے دوست ملک ایران کے عوام کے لئے صبر کے متمنی ہیں۔ ان غم بھرے لمحوں میں ایران اور اس کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

 

ٹیگس