Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۹ Asia/Tehran
  • استقامتی محاذ کی کامیابی پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے آج غزہ اور فلسطین کے عوام جھاد فی سبیل اللہ کررہے ہیں اور یقینی طور پر فلسطینی استقامت اور حزب اللہ لبنان کو کامیاب ہوگی آپ نے ایرانی عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ دشمن آج ایران کی سرحدوں پر حملے کی جرآت نہيں کرسکتا۔

سحرنیوز/ایران: ہفتہ دفاع مقدس کے 5ویں روز دفاع مقدس کے دوران محاذ جنگ پر اسلام اور وطن کے دفاع کرنے والے جانبازوں اور فداکاروں نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے فرمایا کہ اسلامی انقلاب سے بڑی طاقتوں کی دشمنی کی وجہ یہ تھی کہ یہ انقلاب ایک غیرمعمولی اور بےمثال ایک عوامی انقلاب تھا اور دنیا کے نظم و نسق چلانے کےلئے اس نے ایک نئی فکر متعارف کرائی تھی۔
آپ نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ نظام، باطل نظام کے مقابلے میں ایک نیا بیانیہ اورنیا نظریہ تھا اس ہی لئے بڑی طاقتیں اسے تحمل نہیں کر پا رہی تھی۔ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا جو ایرانی سرزمین کی سرحدوں پر حملہ کیا گیا تھا وہ صدام اور بعث پارٹی کا کام نہیں تھا بلکہ امریکہ، سابق سوویت یونین اور یورپ پوری طرح سے صدام کے پشت پر کھڑے تھے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آٹھ سالہ جنگ صرف ملک کے دفاع کےلئے نہیں تھی بلکہ اسلام کے دفاع اور اس کی حفاظت کےلئے تھی جس میں کامیابی حاصل ہوئی۔
آپ نے فرمایا کہ آج تمام میدانوں میں ایرانی قوم کی استقامت اور پایمردی سے دشمن میں ایران کی سرحدوں پر حملے کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ آپ نے تسلط پسندانہ نظام کی مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم تسلط پسندانہ نظام کے مخالف تھے، ہیں اور رہیں گے اور اس کا کھل کر اعلان بھی کرتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ فلسطین اور غزہ کے عوام جہاد فی اللہ کر رہے ہیں اور یقینی طور پر کامیابی فلسطینی استقامت اور حزب اللہ کی ہوگی۔

ٹیگس