ہندوستان اور پاکستان میں چاند نظر آگیا، عید الفطر کا اعلان
Mar ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اتوار ماہ رمضان المبارک کے انتیسویں شام کو ماہ شوال کا چاند دکھائی دے دیا گیا ہے لہذا کل بروز پیر، عید سعید فطر کا اعلان کیا جاتا ہے۔
پیر کی صبح پاکستان بھر میں نماز عید الفطر کے پرشکوہ اجتماعات منعقد ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں عیدالفطر کی مناسبت سے 3 دن کی عام تعطیل ہوتی ہے۔
پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی کے مطابق، ماہ شوال کے چاند کے رؤیت کی تصدیق ہوگئی ہے لہذا کل بروز پیر، عید الفطر کا اعلان کیا جاتا ہے۔
ہندوستان کے مختلف علاقوں میں بھی ماہ شوال کا چاند نظر آنے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ لکھنؤ، حیدرآباد دکن اور کشمیر کے مختلف اضلاع میں چاند کے نظر آنے کی مصدقہ رپورٹ مل گئی ہے۔ اس کے بعد پیر کے روز ہندوستان میں بھی عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔