Jan ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۲ Asia/Tehran
  • پاکستان: مسلم لیگ کے یو سی چیئرمین اور کونسلرہلاک

کھیوڑہ میں سیاسی مخالفین نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے یو سی چیئرمین اور کونسلر سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

 پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر جہلم کے علاقے کھیوڑہ میں آج صبح سیاسی مخالفین کی فائرنگ سے یونین کونسل ڈنڈوٹ کے مسلم لیگ (ن) کے چئیرمین راجا ماجد اور یوسی کونسلر سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجا ماجد علاقے میں کسی عزیز کے گھر تعزیت کے لئے گئے ہوئے تھے، اس دوران ان کی سیاسی مخالفین سے تلخ کلامی ہوگئی اور بات بڑھتے بڑھتے ہاتھا پائی تک جاپہنچی، اسی دوران مخالفین میں شامل عمران نامی شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں راجا ماجد، یو سی کونسلر اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے عینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کرلئے ہیں اورعلاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

ٹیگس