نواز شریف پاکستان کے ٹرمپ
عمران خان نے نواز شریف کوپاکستان کا ٹرمپ قرار دیاہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کوپاکستان کا ٹرمپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ بھی بزنس کرتے ہیں اور نواز شریف کی طرح اپنے رشتے داروں کو لائے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا 7ممالک پر پابندی کا فیصلہ احمقانہ اور قابل مذمت ہے، امریکی ویزے کی پابندیوں کی بات دل کی آواز تھی جس کا مطلب یہ تھاہم پابندیوں اور قرضہ نہ ملنے کے خوف سے نکل کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔ ٹرمپ کے اقدامات پر ایران کے علاوہ باقی مسلم ممالک میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف نے ٹرمپ کے اقدامات پر کوئی بیان نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے میری ذاتی دشمنی نہیں، نواز شریف کو3 نسلوں کا حساب دینے کی ضرورت نہیں وہ اپنا حساب دے دیں، جس اسمبلی میں عوام کے حقوق کیلئے آوازبلند نہ ہوسکے اسے بند کردینا چاہیے۔
پارلیمنٹ کا کام ملک کے سربراہ سے جواب طلب کرنا ہے، ہم وزیراعظم سے جواب لینے کی کوشش کررہے ہیں، اگروزیراعظم جواب نہیں دیتا یا جھوٹ بولتا ہے تو اسمبلی کا کیا فائدہ؟۔ جس وزیراعظم کیخلاف کرپشن کا مقدمہ ہے وہی فیصلہ کررہا ہے کس قانون کے تحت احتساب ہونا چاہئے، ایک کرپٹ دوسرے کرپٹ کو کیسے پکڑسکتا ہے۔