Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • عدالت کا فیصلہ عوام کے حق میں

عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں عدالت جو فیصلہ دے گی ہم اسے قبول کریں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا نمبرون مسئلہ کرپشن ہے، اس کے خاتمے کے بغیر ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی ۔ آج اگر ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہے تو وزیر اعظم سے لے کر تمام وزرا تک کا احتساب کرنا ہوگا ۔

پاناما لیکس نے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا اور مجھے عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان نے کہا کہ انہیں امید ہے پاناما کیس کا فیصلہ بہت جلد اور عوام کے حق میں آئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف روز فیتے کاٹ رہے ہیں لیکن میں نے زندگی میں ایسا پہلی بار دیکھا ہے کہ آدھی موٹر وے کا افتتاح کردیا گیا ہو،

چیئرمین تحریک انصاف نے کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پر اس وقت قبضہ گروپ کا راج ہے ، افسوس کی بات ہے کہ اس شہر میں لوگوں کو سیوریج کا گندا پانی پینے کو ملتا ہے جس سے وہ بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر میں بچوں کو کھیلنے کیلئے میدان دستیاب نہیں۔

 

ٹیگس