کوئٹہ: بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج
پاکستان میں بے گناہ لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف حرمت نسواں فاونڈیشن اور سول سوسائٹی بلوچستان نے احتجاجی ریلی نکالی۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں حرمت نسواں فاونڈیشن اور سول سوسائٹی بلوچستان کی جانب سے اسپنی واقعے کے خلاف ایک پرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی ہزارہ، حمیدہ نور، حمیدہ علی ہزارہ اور ثنا درانی نے کہا کہ اسپنی روڈ پر بہن اور بھائی کا دن دیہاڑے قتل انسانیت کا قتل ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف موثر اقدامات کئے جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لئے حکومت کو جنگی بنیادوں پر حکمت عملی تربیت دینی ہوگی۔
واضح رہے کہ دو روز قبل کویٹہ میں اسپنی روڈ پر تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے دو شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔ واقعہ کی بلوچستان کے وزیراعلی ثناء اللہ زہری نے سخت الفاظ میں مذمت کی۔