پاکستانی وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے
پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ خواہشات سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا بلکہ عوام کی محبت اور ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنا جا سکتا ہے اور وزیراعظم نواز شریف کسی کی خواہش پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے جو تحفظات ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کےاسپیکر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے لئے راستے بند نہیں ہو رہے بلکہ راستے ان لوگوں کے لئے بند ہو رہے ہیں جو اسلام آباد کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔