Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کی 47 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پاکستان کے صدر ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

پاکستان کےوزیراعظم شاہد خا قان عباسی کی نئی 47رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا، حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت ممنون حسین نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی وسینیٹ ، ممتاز شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

نئی کابینہ میں28 وفاقی وزراء اور 19وزرائے مملکت شامل ہیں، جن میں خواجہ محمد آصف وزیرخارجہ، احسن اقبال وزیر داخلہ، خرم دستگیر وزیر دفاع ، سردار، محمد یوسف بدستور وفاقی وزیر مذہبی اُمور ہی رہیں گے۔

اسحاق ڈار ایک بار پھر وزیر خزانہ ہوں گے۔ نئی کابینہ میں مریم اورنگزیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات کا منصب دیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں دانیال عزیز کو وزارت اُمور کشمیر، جنید انوار کو وزیر مملکت برائے مواصلات ،سائرہ افضل تارڑکو وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔

دیگر وفاقی وزرامیں پرویزملک،اویس لغاری،خواجہ آصف،اکرم درانی،ریاض پیرزادہ ، حافظ عبدالکریم، رانا تنویر، جاوید علی شاہ اوربلیغ الرحمان شامل ہیں جبکہ سعدرفیق،کامران مائیکل،عبدالقادربلوچ،سکندرحیات بوسن ،سینیٹر مشاہد اللہ اور محسن شاہنواز بھی وزیربن گئے۔

نئی وفاقی کابینہ میں نئے افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں سینیٹر مشاہد اللہ خان، پرویز ملک، طلال چوہدری، جنید انوار چوہدری، دانیال عزیز اور محسن شاہنواز شامل ہیں۔

نئی کابینہ کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی چودھری نثار نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی تھی ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس میں وفاقی کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی۔اور اس کی منظوری سابق وزیراعظم نواز شریف نے دی جبکہ چودھری نثار نے کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرلی تھی ۔

ٹیگس