Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۶ Asia/Tehran
  • شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا

کوئٹہ میں آج شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بلوچستان کے شہرکوئٹہ میں آج صبح تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف صوبے کے عوام نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اوردھرنا دیا۔ اس موقع پرمظاہرین نے حکومت اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف نعرے لگائے۔

دھرنے کے شرکاء سے صوبائی وزیرداخلہ کے کامیاب مذاکرات اور تکفیری دہشتگردوں کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے کی یقین دھانی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح کوئٹہ کے علاقےکاسی روڈ پر تکفیری دہشتگردوں نے ایک گاڑی پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ شہر کے مصروف علاقے کاسی روڈ پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواردہشتگردوں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ گاڑی میں سوارشیعہ مسلمان ہزار گنجی سبزی منڈی جارہے تھے ۔

یادرہے کہ صوبہ بلوچستان میں مختلف کالعدم تنظیمیں،من جملہ لشکر جھنگوی شیعہ مسلمانوں اورسیکیورٹی فورسز پرحملوں میں ملوث رہی ہیں جبکہ گذشتہ ایک دہائی سے صوبے میں فرقہ وارانہ قتل و غارتگری میں اضافہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 15 سال میں صوبے بھر میں شیعہ مسلمانوں پر حملوں کے 1400 سے زائد واقعات رونما ہوئےجن میں ہزاروں شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ہوئے۔

10 ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 4 افراد شہید اور دو خواتین زخمی ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل 4 جون کو کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڑ پرتکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اورمرد شہید ہوگیا تھا جبکہ 19 جولائی کو بلوچستان کے علاقے مستونگ میں فائرنگ سے 4 افراد شہید ہو گئے تھے۔

 

ٹیگس