Dec ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۵ Asia/Tehran
  • نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ، اسلام آباد میں سکیورٹی سخت

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کا فیصلہ آج سنایا جائے گا اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے اسلام آباد میں خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ احتساب عدالت سمیت شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ کسی بھی اہم عوامی مقام یا شاہراہ پر ن لیگی کارکنوں کے احتجاج کو ہر قیمت پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نا اہل ہونے والے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر بیرون ملک جائیدادوں کے حقیقی مالک ہونے کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق نواز شریف نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور ان کے اثاثے ان کے معلوم ذرائع آمدنی سے مطابقت نہیں رکھتے، ان پر سیکشن نائن اے فائیو کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔ نواز شریف کو الزام ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ احتساب عدالت کو اس الزام کے تحت کم سے کم سزا دینے کا بھی اختیار حاصل ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 10، مریم کو 7 جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا ہوچکی ہے۔

 

ٹیگس