اسلام آباد میں جے یو آئی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری
Nov ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کے شرکا دوسرے روز بھی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں کراچی سے شروع ہونے والا آزادی مارچ گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا۔
گزشتہ روز مولانا فضل الرحمٰن نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دینے کے لیے دو دن کی مہلت دی تھی۔
درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ اپوزیشن کی مشترکہ رہبر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہورہا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
دوسری جانب حکومت پاکستان نے صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے تمام سیکورٹی اداروں پولیس، رینجرز اور ایف سی کو الرٹ کر دیا ہے۔