Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۵ Asia/Tehran
  • مولانا فضل الرحمان نے کل جماعتی کانفرنس طلب کی

حزب اختلاف کے آزادی مارچ کے قائد مولانا فضل الرحمن نے پیر کو دو پہر ایک بجے، کل جماعتی کانفرنس بلالی ہے ۔

پاکستان میں جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی ہے۔

اسلام آباد سے ہمارے نمائندے نے بتایا ہے کہ حزب اختلاف کے آزادی مارچ کے قائد مولانا فضل الرحمن نے پیر کو دو پہر ایک بجے، کل جماعتی کانفرنس بلالی ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق اس کل جماعتی کانفرنس میں آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ کانفرنس کے بعد مولانا فضل الرحمن آزادی مارچ اور دھرنے کے مستقبل کے بارے میں اے پی سی کے فیصلے کا اعلان کریں گے ۔

اسلام آباد سے موصولہ ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے بھی اپنی رہائشگاہ پر پارٹی کے رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ اس اجلاس کا مقصد بھی آزادی مارچ اور ملک کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال بتایا گیا ہے۔

 

ٹیگس