Nov ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • گستاخ امام زمانہ(عج) کو پھانسی دینے کیلئے پاکستان بھر میں مظاہرے

پاکستان کے کئی شہروں میں گستاخ امام زمانہ(عج) کو کیفر دار تک پہنچانے کیلئے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے گستاخ عبدالستار جمالی کے خلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر گستاخ امام زمانہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم مظفرگڑھ کے سیکرٹری جنرل مولانا اسلام حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آج تشیع عالم کا دل چھلنی ہوچکا ہے اور اس چھلنی دل کا مداوا اُس وقت ہوگا جب گستاخ کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا، پاکستان میں یذیدی نسل ایک بار فرقہ واریت کو ہوا دے رہی ہے آج اگر اس کا قلعہ قمع نہ کیا گیا تو ملک کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا، ہم اس ملک کے پُرامن شہری ہیں لیکن اگر ہمارے مقدسات اور ایمان پر حملہ کیا گیا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے گستاخ امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) ملعون ستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں گستاخ امام زمانہ (عج) اور دشمن ولایت فقیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سندھ کے ضلع دادو میں عبدالستار نامی شخص کی جانب سے اہلیبیت اور امام مہدی کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف چوک شاہ عباس ملتان میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فی الفور عبدالستار نامی گستاخ اہلیبیت کے خلاف کارروائی کرے اور اُسے کیفرکردار تک پہنچائے، اُنہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کی پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے، رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلیبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعون کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کے زیراہتمام سندھ کے شہر دادو میں امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے جن پر گستاخ امام مہدی(عج) کے خلاف نعرے درج تھے، ریلی کے شرکاء نے ملعون عبدالستار جمالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اُسے فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس