Nov ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  •  بدعنوان عناصر کو معافی دینا ملک کے ساتھ خیانت ہے، عمران خان

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر کو معافی دینا ملک کے ساتھ خیانت ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان میں منظم بدعنوانیوں میں ملوث کسی بھی شخص کو نہ تو معافی دیں گے نہ ہی اس کو جیل سے رہا کیا جائے گا۔ 
انہوں نے اسلام آباد میں جے یو آئی کے دھرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ مظاہرے حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے تاکہ اپنی پارٹی کے لیڈران کو جیل سے آزاد کرایا جاسکے۔ 
پاکستان کے وزیر اعظم نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جے یو آئی جب تک چاہے احتجاج کرے لیکن عوامی املاک کو نقصان نہ پہنچائے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے مطالبے پر ہر گز استعفی نہیں دیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جے یو آئی کے کارکن جمعے سے اسلام آباد میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ 

ٹیگس