Nov ۰۷, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • خطۂ خلیج فارس میں قیام امن کی کوششیں جاری رکھیں گے: پاکستان

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے علاقے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام قائم کرنے کے لئے اسلام آباد کی کوششوں کی ضرورت پر تاکید کی ہے

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزرات خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے جمعرات کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں خلیج فارس کے علاقے میں امن و استحکام کے قیام میں مدد کے لئے اسلام آباد کی کوششیں نتیجہ خیز ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس میں کشیدگی کے ختم کرنےکی کوششیں جاری رہیں گی اور جلد ہی نتیجہ خیز ثابت ہوں گی۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران اور سعودی عرب نے خلیج فارس کے علاقے میں امن و ثبات کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستانی وزیراعظم کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ تہران میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔عمران خان نے ایران کے ایک روزہ دورے کے بعد سعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور اس ملک کے حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔پاکستان کے وزیراعظم نے ابھی حال ہی میں کہا تھا کہ اسلام آباد ، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کرا کے کشیدگی دور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے میں کشیدگی کی اصلی عامل ہے۔

ٹیگس