Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
  • اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ  کوئی ڈیل نہیں ہوئی : عمران خان

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ڈیل کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

میانوالی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماؤں سے ڈیل ملک اور قوم سے غداری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کرسی بچانے کی کوشش نہیں کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تبدیلی لانے آئے ہیں اور تبدیلی لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ان رہنماؤں پر مقدمات انھوں نے نہیں بنائے ہیں بلکہ یہ ماضی کے مقدمات ہیں جنہیں پرویز مشرف نے ختم کردیئے تھے۔انھوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی ہوا لگتے ہی وہ ٹھیک ہوگئے ہیں۔

عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن پر اور ان کی تحریک کو بھی ہدف تنقید بنایا

ٹیگس