Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران کشیدگی میں اضافے کا خواہاں نہیں، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے میں کشیدگی میں اضافے کا نہیں بلکہ کمی کا خواہاں ہے۔

اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے اور دنیا میں کشیدگی، تنازعات یا جنگ کا خواہاں نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کے لئے تیار ہیں۔
پاکستان کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ ہے۔
 
قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائک پومپیو اور قومی سلامتی کے امریکی مشیر ربرٹ او برائن سے ملاقات کی ہے۔
 
اس سے پہلے پاکستان کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کا بھی دورہ کیا تھا۔
 
امریکہ نے ایران کے مایہ ناز جرنیل اور خطے میں داعش کے خلاف جنگ کے روح رواں جنرل قاسم سلیمانی کو دہشت گردانہ حملے میں شہید کرکے علاقے کی کشیدگی میں اضافہ کردیا ہے۔

ٹیگس