Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کی فضا آج مردہ باد امریکہ کے نعروں سے گونجے گی

پاکستان میں آج ایک بار پھر اس ملک کے غیور عوام امریکہ و اسرائیل سے نفرت و بیزاری اور استقامتی محاذ سے اظہار یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکلیں گے۔

راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف سیاسی اور مذھبی تنظیموں نے عالم اسلام کے عظیم مجاہد قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء پر حملے اور امریکی پالیسیوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی مختلف شیعہ سنی جماعتوں کے زیراہتمام اتوار 19 جنوری کودوپہر دو بجے آبپارہ چوک سے امریکی ایمبیسی تک بھرپور احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جس کا مقصد خطے میں امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قاسم سلیمانی نے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو شکست دے کر عراق سے باہر نکالا۔امریکہ کے ہاتھوں قاسم سلیمانی کی شہادت اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلام دشمن تنظیم داعش کی پشت پر کھڑا ہے اور اس کے لیے راستے ہموار کر رہا ہے۔ امریکہ کا وجود پورے خطے کے لیے خطرے کی علامت بن چکا ہے۔ امریکہ اور اس کے حواری ایران کے اس لیے مخالف ہیں کہ امریکہ کے ناپاک عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے مقدسات ہر مسلمان کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہیں۔ شیعہ سنی کسی کو آل رسول (ع) کے مزارات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے امریکی فوج کے انخلا کی منظوری کے بعد ان کے خطے میں قیام کا کوئی جواز باقی نہیں۔ امریکہ کو فوراَ اپنی افواج واپس بلانا ہوں گی۔

 

ٹیگس