پاکستان نے طورخم سرحد عارضی طور پر کھول دی
Apr ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
افغانستان اور پاکستان کے درمیان سب سے بڑی زمینی گزرگاہ طورخم پیر کو عارضی طور پر کھول دی گئی۔
مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے طورخم سرحد تین روز کے لیے یک طرفہ طور پر کھول دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کو وطن واپسی کا موقع فراہم کرنا ہے۔
افغان حکام کے مطابق پاکستان سے واپس آنے والے افغان شہریوں کی سرحد پر اسکریننگ کی جائے گی اور مشکوک افراد کو دو سے تین ہفتے تک قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کورونا پھیلنے کے بعد پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ملنے والی سرحدیں بند کر دی تھیں۔
طورخم پاس افغانستان اور پاکستان کے درمیان سب سے اہم ترین گزرگاہ ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد تجارت اور علاج معالجے کی غرض سے پاکستان کا سفر کرتے ہیں۔