Nov ۰۱, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • اسلاموفوبیا کے خلاف مسلمان مل کر جدوجہد کریں: پاک ترک رہنما

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو ٹیلی فون کر کے ترکی میں آئے تباہ کن زلزلے پر اظہار افسوس و ہمدردی کیا۔

پاکستان اور ترکی کے رہنماؤں نے ہونے والی اس ٹیلی فونی گفتگو میں مغربی دنیا خصوصاً یورپ میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم دنیا کے رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کے خلاف مل کر آگے بڑھنا چاہیے، مسلمان رہنما مغربی دنیا کے اپنے ہم منصبوں کو پیغمبر اکرم(ص) کے ساتھ تمام مسلمانوں کی محبت سے آگاہ کریں۔

پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ریاستوں کے ہولوکاسٹ سے انکار کو مجرم قرار دینے کے قوانین موجود ہیں اس لیے ہولوکاسٹ کی طرح مغرب کو پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے، مغرب کو اظہار رائے کی آزادی کے جارحانہ اقدامات کے جواز بخشنے سے باز رہنا چاہیے۔

اس گفتگو میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی یورپ خاص طور سے فرانس میں اسلاموفوبیا اور اسی طرح رسول اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے اور گستاخ شخص کی حمایت میں فرانس کے صدر کے بیان کی مذمت کی۔

ٹیگس